وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

Published On 05 April,2024 08:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دوران گفتگو دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے مبارکبادی ٹیلی فون کال موصول کر کے خوشی ہوئی، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران علاقائی اہمیت کے مختلف امور، غزہ کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔