ہم نے قوم بن کر چیلنجز کا سامنا کرنا اور پاکستان کو بنانا ہے: فیصل جاوید

Published On 23 March,2024 05:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی بہت کمی محسوس ہورہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ 30 اکتوبر2011ء کو بانی پی ٹی آئی نے نیا پاکستان بنانے کی قرارداد پیش کی تھی، قوم کا نمبر ون مطالبہ یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، قوم کے نوجوانوں نے ثابت کیا ہم زندہ اور جاگتی ہوئی قوم ہیں۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وعدہ کیا تھا نہ وہ کسی کے آگے جھکے گا نہ عوام کو جھکنے دیا تھا، ہم نے قوم بن کر چیلنجز کا سامنا کرنا اور پاکستان کو بنانا ہے۔