مجرموں کو ڈرائی کلین کر کے ایوانوں تک پہنچانے کا سلسلہ آب وتاب سے جاری: تحریک انصاف

Published On 20 March,2024 04:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حسن نواز اور حسین نواز شریف کی کرپشن ریفرنسز میں بریت پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق مجرموں کو ڈرائی کلین کر کے ایوانوں تک پہنچانے کا سلسلہ آب وتاب کیساتھ جاری ہے، نظام انصاف کو شریفوں اور زرداریوں کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک کے بعد ایک قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے ریاست نے قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کی یکے بعد دیگرے سزا معطلی عدالتی نظام کی ساکھ کیساتھ قوم کا نظام انصاف پراعتماد مجروح کرنے کا سبب بنی۔