چکلالہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شہداء کے گھر گئے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے گھر چکلالہ گئے، وزیراعظم نے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر بھی گئے، وزیراعظم نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں اورافسروں نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مجھ سمیت پوری قوم ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہداء کے اہلخانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
والد کیپٹن احمد بدر شہید
کیپٹن احمد بدر شہید کے والد نے کہا کہ آج قوم مجھے میرے بیٹے کے نام سے پہچانے گی، بیٹے کی شہادت پر مجھے فخر ہے۔