لاپتہ بچوں کا معاملہ: گورنر سندھ کا ایان اور انابیہ کی مکمل کفالت کرنے کا اعلان

Published On 14 March,2024 09:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 2 روز قبل گم ہونے والے بچوں ایان اورانابیہ سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دونوں کی مکمل کفالت کرنے کا اعلان کر دیا، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دونوں کے مکمل تعلیمی اخراجات بھی برداشت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ بہن بھائی کا معاملہ: عدالت کا بچوں اور خالہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے وہ بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے مجھ سے رجوع کر سکتے ہیں۔