پی ٹی آئی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

Published On 14 March,2024 05:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو جلسہ ہوگا، جلسہ کہاں ہوگا پرسوں تک اعلان کردیا جائے گا، تحریک انصاف کے جیتے ہوئے امیدواروں کو دوبارہ گنتی کے ذریعے ہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں خارج

گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہوگی مخصوص نشستوں پر لارجر بینچ بنایا جائے، مخصوص نشستوں کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوسکتا۔