ن لیگ کی ثوبیہ شاہد قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی

Published On 09 March,2024 02:18 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

ن لیگ کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ رہی ہوں، خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑ سکتی، خیبرپختونخوا اپنا صوبہ ہے اور اپنے صوبے ہی میں رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نیا صدر آصف علی زرداری ہی ہوگا ، خیبرپختونخوا میں اگرصدرکو ووٹ کم بھی مل جائے تو کوئی بات نہیں، اسمبلی اجلاس کے دوران واقعہ پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے معذرت کرلی تھی۔