نیشنل پارٹی کا صدارتی انتخاب کیلئے آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

Published On 08 March,2024 10:16 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) نیشنل پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔

پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کل ہونے والے صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخابی مہم : پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

پارٹی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے معاملات پر پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی میں 8 نکات پر اتفاق ہو گیا، نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں 3 اور قومی اسمبلی میں 1 رکن ہے۔