سراج الحق کا کسانوں کو زمینیں اور بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ

Published On 06 March,2024 08:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بیرونی کمپنیوں کے بجائے ملک کی زمینیں کسانوں کو دی جائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ کاشت کاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں، جعلی کھاد، بیج اور ادویات بیچنے والوں کو پکڑ کر سزائیں دی جائیں، بجلی کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے، کسان مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جعلی الیکشن میں کرپٹ لوگوں کو دوبارہ مسلط کردیا گیا، جماعت اسلامی کو الیکشن ہرایا گیا، ہم نے حوصلہ نہیں ہارا۔