بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا اعلان کردیا

Published On 23 February,2024 05:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کیا۔

بلاول نے کہا کہ سندھ میں وزیراعلیٰ کے امیدوارمراد علی شاہ ہونگے، اس کے علاوہ سپیکرسندھ اسمبلی کے امیدوار اویس شاہ اور اقلیتی رکن انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرکے امیدوارہونگے۔