این اے71: ریٹرننگ افسرطلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے،سماعت22 فروری تک ملتوی

Published On 14 February,2024 11:59 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن نے این اے71سیالکوٹ کے نتائج روکنے کی ریحانہ ڈار کی درخواست پرسماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ۔

الیکشن کمیشن میں این اے71سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار کی درخواست پر ممبر خبیرپختونخوا اکرام اللہ اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے سماعت کی، این اے71سیالکوٹ کے ریٹرنگ افسر طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔

.الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 22فروری تک ملتوی کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 71 کا نتیجہ روکتے ہوئے آراو سے آج 14 فروری تک رپورٹ طلب کررکھی تھی۔

یاد رہے کہ ریحانہ ڈار نے الیکشن کمیشن سے این اے71سیالکوٹ کے نتائج روکنے کی استدعا کی تھی۔