خیبرپختونخوا: 16 امیدواروں نے نتائج کیخلاف عدالت میں درخواستیں دیدیں

Published On 14 February,2024 08:48 am

پشاور :(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں اب تک 16 امیدواروں نے نتائج کے خلاف عدالت میں درخواست دے دی ہیں۔

الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ مطابق 3 قومی اور 13 صوبائی حلقوں کے نتائج کے خلاف آزاد امیدواروں نے رٹ دائر کی ہے، قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 28 پشاور، این اے 11 شانگلہ اور این اے 40 نارتھ وزیرستان کے نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے 8 صوبائی حلقوں کے نتائج کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے، پی کے 73، پی کے 74، پی کے 75، پی کے 78 ، پی کے 79، 80، 82 ،20 اور پی کے 21کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ بنوں کے دو صوبائی حلقوں پی کے 101 اور 102 کے خلاف بھی آزاد امیدواروں نے نتائج مسترد کرتے ہوئے عدالت میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔

واضح رہے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر میں متعدد امیدواروں نے مبینہ طور پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے نتائج کے خلاف درخواستیں دائر کرنا شروع کردی ہیں۔