الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم

Published On 12 February,2024 11:12 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم کر دیا گیا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات سیل میں چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کئے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن آج 67 درخواستوں پر سماعت کرے گا، درخواستوں پر سماعت کیلئے دو بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ممبر پنجاب اور ممبر کے پی پر مشتمل بنچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بنچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔