امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

Published On 08 February,2024 03:01 pm

پشاور: (دنیانیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے این اے 6 لوئر دیر میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم سے اپیل ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا ووٹ استعمال کریں اور اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن سے پاک اور عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا ترازو کو دیا گیا ووٹ ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، جماعت اسلامی الیکشن میں ایک بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے گھر سے نکلیں اور ووٹ کے ذریعے اپنی قومی ذمہ داری ادا کریں۔