سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کا کام 10 روز میں مکمل کرنے کا حکم

Published On 07 February,2024 10:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) کی لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کا کام 10 روز میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر پراجیکٹ اور زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز شاد مان کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو 10 روز میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے لئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو ٹاسک دے دیا، انہوں نے سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی پارکنگ کے لئے بھی جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔

بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز شاد مان کے زیر تکمیل پراجیکٹ کا جائزہ لیا اور خدمت مرکز کے لئے پارکنگ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے کشادہ جگہ رکھنے کی ہدایت کی۔