این اے 127: ووٹوں کی خریداری کا معاملہ، ن لیگ اور پی پی میں صلح

Published On 06 February,2024 05:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) این اے 127 میں ووٹوں کی خریداری کے الزام کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں صلح ہو گئی۔

دنیا نیوز کو موصول ہونے والی کاپی کے مطابق دونوں پارٹیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات واپس لے لیے گئے۔

دونوں پارٹیوں نے اقرار کیا کہ این اے 127 اور پی پی 160 میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 127 اور پی پی 160 میں پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خریداری کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ پیپلزپارٹی نے لیگی امیدوار عطا تارڑ پر پارٹی دفتر پر حملے کا الزام لگایا تھا۔