صوابی: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا کے شہر صوابی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ ملی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جلسہ گاہ سے کرسیاں ہٹادیں ، ایس ایچ او لیاقت شاہ کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں ہے، پی ٹی آئی ڈپٹی کمشنر سے اجازت لے ، پھر جلسہ کرے۔
پولیس نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ہے، دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی کارنرز میٹنگ کریں۔