ن لیگ آفس جلانے کا مقدمہ : مراد سعید اور زبیر نیازی اشتہاری قرار

Published On 02 February,2024 03:39 pm

لاہور: (دنیانیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور زبیر خان نیازی کو اشتہاری قرار دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے آفس جلانے کے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کررکھا ہے ۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو مسلم لیگ ن کے آفس جلانے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا۔