لاہور: (دنیا نیوز) موسمی کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ملک کی 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ درجنوں تاخیر کا شکار ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر نجی ائیر لائن کی مسقط سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ منتقل کی گئی جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث گلگت اور سکردو کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔
ہفتے کو اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، آپریشنل وجوہات کی بنا پر نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی جبکہ نجف سے لاہور کی غیرملکی ائیرلائن کی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
آپریشنل وجوہات کی بنا پر برٹش ایئرویز کی اسلام آباد سے لندن کی پرواز شیڈول سے 24 گھنٹے کی تاخیر سے آج صبح 7 بجے روانہ ہوئی جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی پرواز بھی گزشتہ 22 گھنٹے سے روانہ نہ ہو سکی۔
اس کے علاوہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق دبئی سے پرواز کی شیڈول پر روانگی کے وقت کوئٹہ میں موسم شدید خراب ہو گیا تھا تیز ہواؤں کی وجہ سے طیارہ ٹیک آف نہ کرسکا جس کے بعد آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر روانگی روکی گئی،
یوں مختلف وجوہات کی بنیاد پر ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر آمد و روانگی کی 25 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔