جلیل عباس جیلانی کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

Published On 29 January,2024 12:48 pm

اسلام آباد: ( دنیانیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے ۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد پر وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ان کا استقبال کیا، نگران وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

خیال رہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،  نور خان ائربیس پر وزارت خارجہ کے افغانستان اور مغربی ایشیاء کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری رحیم حیات نے معزز مہمان کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی ملاقات کرینگے۔