بلاول کی چیخیں بتا رہی ہیں حکومت نواز کی بن رہی ہے: احسن اقبال

Published On 28 January,2024 08:06 pm

ظفروال: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بلاول کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ حکومت نوازشریف کی بن رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آپ کے ووٹ سے اچھے نمائندے اور اچھی حکومت آئے گی، مجھے افسوس ہے ظفروال تحصیل نارووال سے 50 سال پیچھے رہ گیا ہے، آپ سب لوگ اکٹھے ہو کر ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آزاد امیدوار آپ سے ووٹ لے کر آپ کے ووٹوں کا سودا کریں گے، میں نے ساری زندگی امن، تعلیم اور ترقی کے منشور پر کام کیا، 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کرائیں۔