لاہور:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آزاد امیدوار صنم جاوید خان کو ریٹرننگ افسروں نےدو قومی اور ایک صوبائی حلقے میں الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی نشان الاٹ کردیئے۔
ریٹرننگ افسروں کی جانب سے حلقہ این اے 119 سے ریکٹ کا نشان،این اے 120 سے تصویر والا فریم کا نشان اور پی پی 150 سے تکیہ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، حلقہ این اے 119 میں صنم جاوید کے مدمقابل مریم نواز ہیں جس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے انہیں تینوں حلقوں میں الیکشن لڑنے کا حکم جاری کیا تھا۔