اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈویزہ اتھارٹی کےقیام کی تجویزوفاقی حکومت کوارسال کردی گئی ہےاوراتھارٹی کے قیام کیلئےنیا ترمیمی آرڈیننس بھی تیارکرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے قیام کیلئے تیار کیے گئے نئے ترمیمی مجوزہ آرڈیننس کے مطابق ڈیجیٹل امیگریشن،ای ویزا،ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ، مشین ریڈایبل پاسپورٹ جاری ہوگا۔
حکومت کو ارسال سمری کے مطابق اتھارٹی کوپاسپورٹ،ویزا،داخلی وخارجی پوائنٹس پرامیگریشن کے اختیارات ہوں گے،بارڈرمینجمنٹ،ای سی ایل، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ،ایف سی ایل کےاختیارات ہوں گے۔
مجوزہ آرڈیننس کے مطابق انٹری اور ایگزٹ کا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا، اتھارٹی کسی قسم کی اہم معلومات کیلئے وفاقی ایجنسیوں کودرخواست کرسکے گی۔
اتھارٹی کےپاس ریجنل پاسپورٹس افسراورامیگریشن افسران کی بھرتیوں کااختیاربھی ہوگا، اوراتھارٹی کاڈائریکٹرجنرل دوران ملازمت کوئی اور کاروباریانوکری نہیں کرسکےگا۔