9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم 6 فروری کو عائد کرنے کا فیصلہ

Published On 25 January,2024 01:12 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر تے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔