بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 25 January,2024 08:33 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 194 کلو میٹر اور مرکز ژوب سے 123 کلو میٹر شمال میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔