لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں نجی یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، سات سو پچاس طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان تھے، نجی یونیورسٹی کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز محمود صادق سمیت اساتذہ، والدین اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، کانووکیشن میں 750 طلبا و طالبات میں میڈیا سٹڈیز، فیشن ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائل مینجمنٹ سائنسز اور کمپیوٹر سائنسز کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کو مایوس نہیں ہونا چاہئے، نوجوان گھروں میں بیٹھ کر آن لائن کام کرکے کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔
تقریب میں پوزیشن ہولڈز طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں ڈگریوں کے ساتھ میڈلز سے بھی نوازا گیا جبکہ مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔