لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 90 روز میں انتخابات کروانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔
درخواست سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت 90 دن میں الیکشن کرانے کاحکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ نے آج تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، درخواست گزار اگر چاہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔