کراچی کے فیصلے سندھ کے وڈیرے نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

Published On 19 January,2024 12:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کے فیصلے سندھ کے وڈیرے نہیں کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ہیلتھ سیکٹر کا بجٹ 212 ارب روپے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رفح بارڈر کے ذریعے تھوڑا بہت ریلیف بھی پہنچا رہے ہیں، غزہ میں بمباری جاری ہے، کل رات 175 فلسطینی شہید ہوئے، مسلم ممالک غزہ کے مسلمانوں کو بچانے کے لیے کردار ادا کریں۔