لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 20 جنوری 2024 بروز ہفتہ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دوسرے ورچوئل جلسے کا انعقاد کرے گی جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب سمیت دیگر خطاب کریں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عوام ورچوئل جلسے میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شریک ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 17 دسمبر کو بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے آن لائن جلسے کا اہتمام کیا تھا۔