کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد مضبوط شکل اختیار نہیں کر سکا۔
کراچی کی 47 صوبائی نشستوں پر ہم خیال جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر گئیں، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کراچی کی 31 صوبائی اور 18 قومی نشستوں پر آمنے سامنے ہیں۔
اسی طرح پی ایس 97 پر ایم کیو ایم، ن لیگ، جے یو آئی، جی ڈی اے، اے این پی آمنے سامنے ہیں جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کیخلاف اتحاد نہ ہو سکا۔