تربت: پک اپ اور گاڑی میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

Published On 18 January,2024 09:52 pm

تربت: (دنیا نیوز) بولان گاڑی اور پک اپ کے درمیان تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ ایم 8 شاہراہ پر جوسک کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار اور بولان گاڑی اور پک اپ میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔