پشاور:(دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پی کے82 سے امیدوارکامران بنگش کا انتخابی نشان تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
کامران بنگش نےانتخابی نشان تبدیل کرنے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے امیدوار کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نےریٹرنگ افسروں کو نشان تبدیل کرنے کا حکم دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ امیدوارکوایسا نشان دیا جائے جو واضح ہو اور ان کے مدمقابل امیدوار سے مختلف ہو۔
واضح رہے پی کے82 سے امیدوار کامران بنگش کو ریٹرنگ افسر کی جانب سے وائلن کا نشان دیا گیا تھا جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار کو گٹار کا نشان الاٹ کیا گیا، جس کی تبدیلی کے لئے امیدوار نے درخواست دی تھی۔