انتخابات 2024 :کوئٹہ میں پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے پارٹی ٹکٹ جاری

Published On 13 January,2024 01:00 pm

کوئٹہ ( دنیا نیوز) عام انتخابات کے لیے بلوچستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے۔

 پی ٹی آئی کی بلوچستان کی قومی اسمبلی کے 16 حلقوں میں سے 14 امیدوار میدان میں ہیں ،صوبائی اسمبلی کے 51 میں سے 35 حلقوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی صوبے میں قومی اسمبلی کے 7 حلقوں پر انتخابات میں حصہ لے گی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کے 12 حلقوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں پر امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔