لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 1 سے عبدالطیف، این اے 2 ڈاکٹر امجد، این اے 6 محبوب شاہ، این اے 7 بشیر خان، این اے 8 گلداد خان، این اے 9 جنید اکبر، این اے 11 نواز خان، این اے 12 غلام سعید، این اے 13 پرنس نواز خان، این اے 18 عمرایوب، این اے 19 سے اسد قیصر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
این اے 23 سے علی محمد خان، این اے 35 شہریار آفریدی، این اے 30 شاندانہ گلزار، این اے 41 شیر افضل مروت، این اے 44 سے علی امین گنڈا پور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، مینہ خان، اکبر ایوب اور ارشد ایوب صوبائی اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔