شاہ محمود قریشی کی کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 11 January,2024 09:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی تین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسران نے قانون کے منافی کاغذات مسترد کئے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔