متحدہ آج ٹھس ہے، ہم اس وقت نہیں ڈرے جب ایم کیو ایم بوریاں بناتی تھی: سعید غنی

Published On 06 January,2024 01:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آج ٹھس ہے، ہم اس وقت بھی نہیں ڈرے جب ایم کیو ایم بوریاں بناتی تھی۔

اعظم بستی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ حلقے کے لوگوں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پہلے بھی علاقے میں ترقیاتی کام کروائے اب بھی انہیں جاری رکھا جائے گا، ہم نے سابقہ دور کے منصوبے مکمل کئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے مزید کہا ہے کہ اعظم بستی کا ہسپتال ہم نے مکمل کیا، کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھے، اپنے مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر خدانخواستہ ہار بھی گئے تو بھی تم پر بھاری ہوں گے، مخالف امیدوار آج ایم کیو ایم کی منتیں کر رہا ہے۔