فیصل آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی کے این اے 102 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔
لیگی رہنما عابد شیر علی کے خلاف چند سال قبل پولیس کانسٹیبل کو دھمکیاں دینے کا کیس سامنے آ گیا، حلقہ کے ووٹر رانا عدنان جاوید نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دے دی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عابد شیر علی کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن کے کانسٹیبل کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی عدالت میں مقدمہ درج ہے، کریمینل ریکارڈ کے باعث عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔