سپریم کورٹ میں آج لگنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دئیے گئے

Published On 28 December,2023 12:49 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آج لگنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دئیے گئے ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کی جانب سے مقدمات ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان میں آج کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہو گی۔

بینچ کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات ڈی لسٹ کئے گئے ہیں، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آج مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔