کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 کےحوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر سید مصطفیٰ کمال امیدوار ہیں۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے مزید بتایا ہے کہ کسی بھی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مختلف خبروں کی تردید کرتے ہیں۔