سکردو: (دنیا نیوز) سال نو کی آمد اور سردیوں کی لمبی راتوں سے نجات کا قدیمی تہوار مے فنگ شروع ہو گیا۔
جشن مے فنگ بلتستان کے چاروں اضلاع میں منایا جا رہا ہے، مشعل بردار افراد نے ٹولیوں کی شکل میں ریلیاں نکالیں۔
واضح رہے کہ مے فنگ نئے سال کی آمد کا جشن ہے جسے بلتی زبان میں لوسار بھی کہا جاتا ہے۔
مے فنگ تہوار کا مرکزی جشن میونسپل سٹیڈیم میں منایا گیا، مشعل بردار شہریوں نے مخصوص علاقائی نغموں پر رقص کیا۔