سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج محمد الغزالی انتقال کر گئے

Published On 19 December,2023 11:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈہاک جج محمد الغزالی انتقال کر گئے۔

مرحوم جج محمد الغزالی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی اور انہیں سہ پہر 3 بجے اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

محمد الغزالی سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج جبکہ سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بنچ کے رکن بھی تھے۔