اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

Published On 13 December,2023 07:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق 24 دسمبر سے 8 جنوری تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران صرف ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں معمول کے مطابق 9 جنوری سے کیسز کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہو گا۔