الیکشن کمیشن کی سابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو گوشوارے جمع کرانے کی یاد دہانی

Published On 08 December,2023 07:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو مالی گوشوارے جمع کرانے سے متعلق یاددہانی کرائی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی مالی گوشواروں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرائیں۔

سابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو انتخابات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔