آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ

Published On 10 December,2023 04:13 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف امریکی عسکری قیادت اور حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔