بشریٰ بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 09 December,2023 11:02 am

لاہور: (دنیا نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔