او آئی سی اجلاس میں غزہ کا نتیجہ نہ نکلنا بڑوں کی ناکامی ہے: انیق احمد

Published On 06 December,2023 08:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ اگر او آئی سی کے اجلاس میں غزہ کا نتیجہ نہیں نکلا تو یہ بڑوں کی ناکامی ہے۔

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حرمت اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا، عرب لیگ کا اجلاس نشستن برخواستن ہے، بہت سارے کام حکمرانوں کے بس میں نہیں ہوتے، پاکستان، ترکی، مصر، قطر، سعودی عرب اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انیق احمد نے کہا کہ ہم ڈیڑھ ارب مسلمان خرافات میں کھو گئے ہیں، کیا عرب دنیا غزہ کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ ہے؟ 57 مسلم ممالک میں کتنے ملک ہیں جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہوا ہے، مسلمانوں سے زیادہ احتجاج امریکہ اور برطانیہ میں انسانیت کے نام پر ہوا۔

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ خوشی ہوئی ہے تمام علماء اکٹھے ہوئے ہیں، کیا یہ ضروری ہے کہ امت مسلمہ کی ٹریڈ ڈالر میں ہو، مسلمان کبھی جنگ نہیں چاہتا لیکن آج جو حالات امت مسلمہ کے ہیں ہماری صلح بھی نہیں ہورہی۔