لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کیلئے الیکشن انتہائی اہم ہیں، ن لیگ کی کارکردگی کوہ ہمالیہ سے بھی اونچی نظر آتی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ملکی معیشت کو مشکل سے نکالا، پی ٹی آئی رہنما خود کہتے رہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، 8 فروری کو ووٹرز ہی فیصلہ کریں گے کہ وہ کس کا انتخاب کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کو ختم کیا، آئندہ عام انتخابات ملک کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ مسلم لیگ ن نے برسر اقتدار آکر معیشت بہتر کی تھی، جب کسی ملک سے اداروں کی حرمت کو ختم کیا جاتا ہے تو انتشار پیدا ہوتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہر پاکستانی کے دل میں بانی قائد کیلئے عزت و احترام ہے، پاکستان کے اندر آئین اور شہداء کی حرمت کو پامال کیا گیا۔