اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے فوری طور پر انتخابات کے لئے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
فنڈز کی عدم فراہمی پر نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو طلب کیا تھا، سیکرٹری خزانہ، الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرانے کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئے۔
یاد رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر17 ارب روپے درکار ہیں۔