سانحہ سیالکوٹ موٹروے: مجرمان کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Published On 21 November,2023 09:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے کے مجرمان کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں آج سماعت کیلئے مقرر کی ہیں، جسٹس شہرام سرور چودھری اور علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔