لاہور: ویگن اور ڈمپر میں تصادم ، ڈرائیورسمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 19 November,2023 10:53 am

لاہور : (دنیانیوز) سگیاں روڈ پر ویگن اور ڈمپر کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سگیاں روڈ پر تیزرفتار ویگن نے پیچھے سے ڈمپر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔